: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لندن،24مارچ(ایجنسی)لندن حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں گزشتہ رات ٹریفالگر اسکوائر پر ایک دعائیہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ لندن کے باسی دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں سے خوفزدہ
نہیں ہوں گے۔ بدھ کے دن برطانوی پارلیمان کے نزدیک ہونے والے حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس نے تصدیق کر دی ہے کہ یہ کارروائی باون سالہ خالد مسعود نے اکیلے ہی سر انجام دی تھی۔ انتہا پسند گروہ داعش نے اس خونریز حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تاہم برطانوی خفیہ اداروں نے ابھی تک داعش کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔